امریکی عہدیدار کا شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کیلئے امید کا اظہار

پیر 19 اکتوبر 2020 10:30

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2020ء) : امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر تعطل کے شکار مذاکرات میں آئندہ سال ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے انعقاد کے وقت پیشرفت ہو گی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٴْنہوں نییہ بات ایک آن لائن پروگرام میں کہی ہے۔

(جاری ہے)

اوبرائن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالتی رہے گی۔اس کے ساتھ ساتھ اٴْنہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ 3 نومبر کے امریکی صدارتی انتخاب کے بعد شمالی کوریا کے یہ سمجھ جانے پر اٴْس کے ساتھ مذاکرات کا ایک موقع ہو گا کہ اب کوئی اور راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ شمالی کوریائی لوگ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اٴْنہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اور شمالی کوریا ان کھیلوں سے قبل، دوران یا ان کے بعد مذاکرات منعقد کر سکیں گے۔اوبرائن نے ایران کا بھی حوالہ دیا۔