غزہ میں قتل کے تین مجرموں کو سزائے موت کا حکم

چوتھے ملزم کو 15 ،پانچویں کوسات ، چھٹے کو چار، دسویں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،فلسطینی میڈیا

پیر 19 اکتوبر 2020 15:09

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) فلسطین کی ایک عدالت نے قتل کے ایک کیس میں قصور وار ثابت ہونے پر تین ملزمان کو سزائے موت سنادی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک ابتدائی عدالت نے چار سال قبل ایک شہری کے قتل میں مجرم قرار دیے گئے ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے۔

(جاری ہے)

سزا پانے والے مجرموں میں پر 45 سالہ مالک عبد ربہ ابو مدین، ناصر عبد ربہ ابو مدین کے قتل میںملوث ملزم نمبر آٹھ اور نوکو سزائے موت جب کہ ساتویں ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کیس میںملوث چوتھے ملزم کو 15 سال اور تیسرے ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔پانچویں ملزم کو سات ال، چھٹے ملزم کو چار سال اور دسویں ملزم کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔خیال رہے کہ ملزمان نے عبدالمالک عبد ربہ، ابو مدین اور ناصر عبد ربہ ابو مدین کو 8 دسمبر 2016 کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاںبحق ہوگئے تھے۔