انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں وپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

پیر 19 اکتوبر 2020 19:23

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں وپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر20پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 162.40روپے سے کم ہو کر162.20روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے کم ہو کر162.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 162.70روپے سے کم ہو کر162.40روپے اور قیمت فروخت163روپے سے کم ہو کر162.70روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 189روپے سے بڑھ کر189.60روپے اور قیمت فروخت191روپے سے بڑھ کر191.60روپے پر جا پہنچی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209روپے سے بڑھ کر209.50روپے اور قیمت فروخت211روپے سے بڑھ کر211.50روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :