سیکرٹری پنجاب اسمبلی کروناوائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے

منگل 20 اکتوبر 2020 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کرونا کو شکست دینے کے بعد واپس اپنی ڈیوٹی پر آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اسمبلی چند روز قبل کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کرتے ہوئے کرونا کو شکست دی ہے۔