نیک نیتی اور لگن سے کام کرنا ترقی کی بنیاد ہوتی ہی: امانت چن

منگل 20 اکتوبر 2020 19:55

نیک نیتی اور لگن سے کام کرنا ترقی کی بنیاد ہوتی ہی: امانت چن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء)سینئر نامور کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ نیک نیتی اور لگن سے کام کرنا ترقی کی بنیاد ہوتی ہے ۔امانت چن نے کہا کہ مزاحیہ چٹکلوں کے ساتھ جسمانی حرکات میری پہچان بن چکا ہے اور میرے پرستار اسے بہت پسند کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو دوسرے کیلئے خوشی کا باعث بننا چاہیے اور یہ بہت بڑی نیکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ نیک نیتی اور لگن سے کام کیا ہے اورمیرا دعویٰ ہے کہ کسی بھی شعبے سے وابستہ شخص اس فارمولے کو اپنا لے وہ کبھی ناکام نہیں ہو سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ اداکارائوں کی طرح مرد فنکار نمبروں کی دوڑ میں نہیں پڑتے لیکن ایک ہی پروفیشن ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے بہتر کام کرنے کی جستجو ضرور ہوتی ہے۔