فیصل آباد:مشتعل بھائی نے جھگڑے پر شادی شدہ بہن کو گولیاں مار دیں، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

منگل 20 اکتوبر 2020 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) مشتعل بھائی نے جھگڑے پر شادی شدہ بہن کو گولیاں مار دیں، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ کی رہائشی 22 سالہ حنا کو جھگڑے پر اس کے بھائی شاہد نے گولیاں مار دیں جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں پولیس نے درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی۔