ٹی ایم او بنوں کا فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن بنوں کے ساتھ نیو سبزی منڈی کو تجاوزات سے پاک اور صفائی کا نظام بہتر بنانے بارے جرگہ

ٹی ایم او کی دو دن میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کا نظام بہتربنانے کی یقین دہانی

منگل 20 اکتوبر 2020 22:02

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) ٹی ایم او بنوں کا فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن بنوں کے ساتھ نیو سبزی منڈی کو تجاوزات سے پاک اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے جرگہ ، ٹی ایم او کی دو دن میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کی یقین دہانی کرادی گزشتہ روز نیو سبزی منڈی میں ٹی ایم او بنوں عتیق الرحمن بلوچ سے فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری فلک ناز خان اور فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن بنوں کے جنرل سیکرٹری محمد اسلام خان کی قیادت میں درپیش مسائل پر جرگہ میں تحفظات پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیو سبزی منڈی میں لوگوں نے تجاوزات بنا رکھی ہے اور قبضہ مافیا نے برآمدوں اور مختلف جگہوں پر غیر قانونی قبضہ جمایا ہوا ہے جس کی وجہ سے شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ناقص صفائی کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہوگیا ہے اس موقع پر چیف لینڈ انسپکٹر نزیر اللہ خان اعوان ، ٹی ایم اے یونین کے سابق صدر توصیف احمد ، انسپکٹر عصمت اللہ خان سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ٹی ایم او بنوں عتیق الرحمن بلوچ نے جرگہ مشران کے تحفظات ختم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ نیو سبزی منڈی میں دو دن کے اندر بلاتفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا جس میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جبکہ نیو سبزی منڈی کی صفائی کی حالت بہتر بنانے کیلئے عملہ جلد کام شروع کردے گا ۔

متعلقہ عنوان :