آرٹس اینڈ سائنس کالج میں بی ایس کلاسز کی دونوںشفٹوں میں داخلے مکمل ہوگئے ہیں،غلام محمد جھکڑ

فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے داخلوں کی میرٹ لسٹیں بھی آویزاں ہونا شروع ہوگئی ہیں،رجسٹراریونیورسٹی آف چکوال

منگل 20 اکتوبر 2020 23:35

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) یونیورسٹی آف چکوال کے رجسٹرار غلام محمد جھکڑ نے منگل کے روز بتایا کہ آرٹس اینڈ سائنس کالج میں بی ایس کلاسز کی دونوںشفٹوں میں داخلے مکمل ہوگئے ہیں جبکہ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے داخلوں کی میرٹ لسٹیں بھی آویزاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ جبکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور یونیورسٹی آف لاء چکوال میںبھی ابتدائی داخلوںکا مرحلہ شروع ہے۔

(جاری ہے)

وہ چکوال سوشل فورم کے چیئرمین بریگیڈیر (ر) نجب علی خان سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے رجسٹرار سے ملاقات کی۔ بریگیڈیر نجب علی خان نے اس موقع پر یقین دلایا کہ یونیورسٹی آف چکوال کی تعمیر وترقی میں اہل چکوال اپنابھرپور حصہ ڈالیں گے اور یونیورسٹی آف چکوال یہاں کے لوگوں کا ایک دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہوا ہے۔ رجسٹرار نے مزید بتایا کہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز یونیورسٹی آف چکوال کو کم سے کم وقت میں مکمل طور پر فنکشنل کرنے کے خواہش مند ہیں اور ان شاء اللہ آنے والے دوتین سالوں میں یونیورسٹی آف چکوال کے تمام شعبے اپنا کام شروع کردیں گے۔