
ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات ختم
جون 2021 میں پاکستان گرے لسٹ میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا، سفارتی ذرائع
منگل 20 اکتوبر 2020 23:48

(جاری ہے)
پاکستان نے باقی چھ شقوں پر بھی 20 فیصد کام مکمل کرلیا ہے اور پارلیمنٹ سے بھی قانون سازی کے ذریعے 16 کووئیریز کو دور کردیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے زیربحث معاملات کو باہر میڈیا میں یا کسی بھی فورم پر ڈسکس نہیں کرسکتا. مگر بھارت نے ہمیشہ اس کی خلاف ورزی کی،بھارت کی باری آئے گی تو بھارت کو سوالات کا جواب دینا پڑیگا۔ذرائع کے مطابق جون سے قبل پاکستان باقی چھ شقوں پر عملدرآمد کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ تاہم 23 اکتوبر سے شروع ہونے والی پلانری میں پاکستان گرے لسٹ سے باہر بھی نہیں آ سکے گا، پاکستان اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر ایکشن پوائینٹس پر عملدرآمد مکمل کر چکا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو فراہم کردہ ایکشن پوائینٹس میں بقیہ ایکشن پوائینٹس میں سے زیادہ تر اینٹی ٹیرر فنانسنگ سے متعلقہ ہیں. ایف اے ٹی ایف کے انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کی رپورٹ میں پاکستان کے 21 ایکشن پوائینٹس پر عملدرآمد تسلیم کیا گیا۔ امید ہے کہ آیندہ برس کی پہلی ششماہی میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکل جائے گا۔آئندہ برس فروری کی پلانری میں پاکستان کو ان سائیٹ وزٹ مل سکتا ہے۔ان سائیٹ وزٹ میں ایف اے ٹی ایف کے اراکین پاکستان کا دورہ کر کے ایکشن پوائینٹس پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کمپلائنس کے لیے 27 ایکشن پوائنٹس فراہم کیے تھی. اب تک پاکستان 21 ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد کر چکا ہی. موجودہ برس فروری تک پاکستان نے 14 ایکشن پوائنٹس پر عمل درآمد کیا تھا۔واضح رہے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس ان کیمرہ منعقد کیے جاتے ہیں۔ کوئی بھی ملک ان اجلاسوں کی کاروائی کی تفصیلات کا تبادلہ نہیں کر سکتا، جب تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہیں نکلتا اس کا رکن نہیں بن سکتا،پاکستان کو ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد کے لیے اکتوبر 2019 کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی بعدازاں جس میں توسیع کردی گئی تھی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق آئندہ برس کی پہلی ششماہی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس بھارت کی میوچل ایویلیوایشن کرے گا۔ بھارت کی میوچل ایویلیوایشن میں 44بھارتی بینکوں کے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہونے کاجائزہ لینے کاامکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.