فیس بک انتظامیہ نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا

نیا پلیٹ فارم دوکروڑ سے زائد صارفین کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا،بیان

بدھ 21 اکتوبر 2020 16:00

فیس بک انتظامیہ نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) فیس بک انتظامیہ نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک جلد ہی موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی بھی فراہم کرے گا، انتظامیہ کہ مطابق فیس بک کی مرکزی ایپ میں جلد ہی کلائمٹ سائنس انفارمیشن سینٹر کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

کائمنٹ سائنس انفارمیشن سینٹر کی بدولت فیس بک صارفین آب و ہوا میں تبدیلی کی بروقت اور درست معلومات حاصل کرسکیں گے۔فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 2 کروڑ سے زائد صارفین کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :