کوئٹہ میں منعقدہ نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکھلاڑیوں نے ایک گولڈاور دو سلور میڈلز جیتے

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:36

کوئٹہ میں منعقدہ نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکھلاڑیوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں منعقدہ نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکھلاڑیوں نے ایک گولڈاور دو سلور میڈلز جیتے۔پشاور پہنچنے پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیرازمحمد نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس نیشنل چپئن شپ میں خیبر پختونخواکھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے صوبے کیلئے میڈلز جیت لئے،انہوںنے کہاکہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس ایونٹ میں خیبر پختونخواکھلاڑی ناصر نے گولڈمیڈلجیتا،جبکہ صلاح الدین اور الیاس نے سلور میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے ہاں کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے علیحدہ جگہ نہیں ہے اور علیحید جگہ فراہم کی گئی تو انشاء اللہ نہ مرد کھلاڑی بلکہ خواتین کھلاڑی بھی قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر میٖڈلزجیت کر صوبے اور ملک کانام روشن کرسکیںگے۔