تحریک عشق مصطفی کے سربراہ ،ایم ڈی کنز الایمان ایجوکیشن سسٹم شہباز گڑھی مردان علامہ ڈاکٹر لطیف خاندان، ساتھیوں سمیت تحریک لبیک پاکستان میں شامل

بدھ 21 اکتوبر 2020 19:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) تحریک عشق مصطفی کے سربراہ اورایم ڈی کنز الایمان ایجوکیشن سسٹم شہباز گڑھی مردان علامہ ڈاکٹر لطیف نے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز تحریک لبیک کے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں باقاعدہ طور پر مینجمنٹ ڈائریکٹر کنزالایمان ایجوکیشن سسٹم مردان علامہ ڈاکٹر لطیف نے تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک میں شمولیت ان کیلئے باعث فخر ہے اور وہ تحریک کے ساتھ وابستگی کے دوران اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار کر تحریک کے مقاصد کیلئے جدوجہد کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحریک کے صوبائی امیر علامہ محمد شفیق امینی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے کہا کہ ڈاکٹر لطیف سمیت ان کے خاندان اور ساتھیوں کو تحریک لبیک میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کا مقصد اسلام کی سربلندی اور عوام کو ان کا جائز مقام دلوانا ہے ۔وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی تحریک کا مقصد ہے اور اس مقصد کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے خلاف مغرب کی سازشوں کو بے نقاب کر کے ان کو ان کا اصل چہرے تحریک لبیک نے دکھایا ہے اور آئندہ بھی اگر کوئی اسلام کے خلاف سازش کرے گا تو تحریک لبیک اس کے خلاف صف اول میں کھڑی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :