معاشی صورتحال کی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ناممکن تھا ، سید فخر امام

اب ملک میں ٹڈی دل کو مکمل طور پر قابو میں کرلیا گیا ہے، کوویڈ19سے پولٹری کی صنعت متاثر ہوئی تھی جو اب عروج پر ہے ، وفاقی وزیر

بدھ 21 اکتوبر 2020 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) :وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق ، سید فخر امام نے بدھ کے روز کوویڈ 19 میں پاکستان کے کوشش کی تعریف کی۔وہ ایس سی او کے ممبر ممالک کے وزیر زراعت کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے پلیٹ فارم کی تعریف کی، جس کی وجہ سے پاکستان میں کوویڈ 19 کم ہوا۔

(جاری ہے)

سید فخر امام نے کہا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ناممکن تھا۔تاہم ، حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی پر توجہ دی۔سید فخر امام نے یہ بھی بتایا کہ اب ملک میں ٹڈی دل کو مکمل طور پر قابو میں کرلیا گیا ہے۔انہوں نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) کی صلاحیت سازی کے بارے میں بھی بات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کوویڈ 19 کے دوران پاکستان میں مویشیوں اور پولٹری کی صنعت میں کمی واقع ہوئی تھی۔ لیکن اب پولٹری کی صنعت عروج پر ہے۔

متعلقہ عنوان :