بلوچستان میں آزمائے ہوئے سیاسی جادو گر پھر سے اکٹھے ہو گئے ہیں ،میر ضیا ء اللہ لا نگو

وہ عوام کو گمراہ کرنے کی اور غلط فہمی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں صو بائی وزیر داخلہ بلو چستان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آزمائے ہوئے سیاسی جادو گر پھر سے اکٹھے ہو گئے ہیں وہ عوام کو گمراہ کرنے کی اور غلط فہمی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن بلوچستان کی باشعور عوام اُن کے پرفریب نعروں پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ عوام کو بخوبی اندازہ ہے کہ صوبے کے حقیقی نمائندے کون سے ہیں اور کون اُن کے حق میں بہتر کام کر رہا ہی.

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ جب یہ جادوگر اقتدار میں ہوتے ہیں تو ان کو نا بے روزگاری نظر آتی ہے اور نا ہی لاپتہ افراد لیکن جب ان سے عوام لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں تو یہ پر فریب نعروں کا سہارا لیتے ہوئے پھر سے اقتدار میں آنے کی کوشش کرتے ہیں. بلوچستان کی عوام ان کے نعروں پر قطعی یقین نہیں رکھتے اور وہ حکومت اور ملکی اداروں کے ساتھ کھڑی ہی.

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہی, بے روزگاری کے خاتمے کیلئے روزگار کے نئے مواقعے پیدا کیے جا رہے ہیں. ہزاروں نوجوانوں کو پہلے ہی روزگار فراہم کیا جا چکا ہی. وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی بلوچستان بھر میں موثر ترقیاتی منصوبہ بندی کو یقینی بناتے ہوئے یکساں ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں.بلوچستان کی باشعور عوام جان چکی ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کا حق ادا کرتے ہوئے احسن اقدامات اٹھا رہی ہی.