کس نے کہا کہ میں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہوں؟

میرے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،جنت مرزا

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 22 اکتوبر 2020 06:46

کس نے کہا کہ میں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہوں؟
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) بہت سارے لوگوں کے لیے یہ مسرت کی بات ہو گی کہ انتظامیہ نے ٹک ٹاک پر لگائی پابندی مشروط طور پر بحال کر دی ہوئی ہے۔مگر گزشتہ ہفتے جب ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی تو ایک بھونچال سا بپا ہو گیا ہے۔ٹک ٹاک استعمال کرنے والے یعنی جو ٹک ٹاکرز ہیں وہ تو پریشان تھے ہی تھے تاہم ٹک ٹاک کو انٹرٹینمنٹ جان کر وہاں ویڈیوز دیکھنے والے ناظرین بھی پریشان دکھائی دیتے تھے۔

اس عرصے کے دوران پہلے سے مشہور ٹک ٹاکرز کو اور بھی زیادہ شہرت ملی اور انہیں مین اسٹریم میڈیا پر بلایااور ان کا موقف جانا گیا۔اس سب کے دوران پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جس کے سب سے زیادہ فالوورز ہیں وہ سب سے زیادہ ٹرول پر رہی اور اس کے حوالے سے اتنی میمز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں کہ اتنی زیادہ میمز کسی اور ٹک ٹاکر کے حوالے سے شایدنہ بنی ہوں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزاکی میمز بننے کے علاوہ ان سے متعلق کئی خبریں بھی سامنے آئیں اور سب سے آخری خبر یہ تھی کہ انہوں نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اب مستقل طور پر جرمنی میں رہیں گی۔چونکہ پاکستان میں ٹک ٹاک بند کر دی گئی تھی اور اس کا ذریعہ آمدنی ٹک ٹاک ہی تھا تو اس خبر کو سچ مان لیا گیا مگر گزشتہ روز انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے متعلق بہت ساری افواہیں اڑا دی تھی جاتی ہیں اور ایک غلط نیوز بھی چل رہی ہے کہ میں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہوں اور میں نے پاکستانیوں کے بارے میں کچھ غلط کہا ہے تو ایساکچھ بھی نہیں ہے۔

میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور میں پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہی۔انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی خبر چلانے یا آگے پھیلانے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں کہ یہ خبر سچی ہے بھی کہ نہیں۔تاہم ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی بھی اب کھل چکی ہے تو سبھی ٹک ٹاکرز حکومت کے اس فیصلے سے خوش ہوئے ہیں کہ ان کا ذریعہ آمدنی بھی اب بحال ہو گیا ہے۔