نواز شر یف قومی مجرم ہے ہر صور ت اسکی واپسی ضروری ہے ‘انعام الحق سلیم

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) پی ٹی آئی سپور ٹس اینڈ کلچر فیڈر یشن کے چیف آر گنا ئرز انعام الحق سلیم نے اپنے جاری بیان میںکہا ہے کہنواز شر یف قومی مجرم ہے ہر صور ت اسکی واپسی ضروری ہے،مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی زیادہ دیر تک ایک دو سرے کو دھوکہ دینے میں کامیا ب نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاست کرپشن سے لتھڑے ہوئے نظام سے وابستہ ہے اس لئے اپنے زیر سایہ پروان چڑھنے والے مافیا ز کے ذریعے منفی پراپیگنڈا کیا جارہا جو جلد دم توڑ جائے گا ، آج لوگ کرپشن اور کرپشن کرنے والوں سے نفرت کرتے ہیں جس کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت بھی شکار ہوئی ہے۔