ویون کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسرکا پی ٹی اے کادورہ

ویون کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر، سرگی ہیریرو نے اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:51

ویون کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسرکا پی ٹی اے کادورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) ویون کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر، سرگی ہیریرو نے اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جاز کے سی ای او، عامر ابراہیم اور جاز سی آر او، سید فخر احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

گروپ نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران، چیئرمین پی ٹی اے اور ویون کے شریک سی ای او نے جاز کے مستقبل کے منصوبوں اور پاکستان کے سماجی و اقتصادی فائدے کے لئے ٹیلی مواصلات میں مزید پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔