امام کعبہ نے عمرہ زائرین کے لیے ’معتمرون‘ ایپ متعارف کرا دی

ٰاس ایپ کی مدد سے زائرین کو مکہ میں جمع ہونے اورحرم مکی میں داخلے اور نماز کی ادائیگی کے مقامات کے بارے میں آگاہی ہو سکیں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:10

امام کعبہ نے عمرہ زائرین کے لیے ’معتمرون‘ ایپ متعارف کرا دی
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر2020ء) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے شاندار ایپ متعارف کرا دی ہے۔ جس کی مدد سے زائرین کو شاندار اور معیاری خدمات حاصل ہوں گی اور انہیں عمرہ کے دوران مختلف مراحل سے آگاہی بھی ہو سکے گی۔ اُردو نیو زکے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ’معتمرون‘ پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر شیخ السدیس نے کہا کہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کو پیش آنے والی دشواریوں اور رکاوٴٹوں کو حل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔کوشش ہے کہ مقدس مساجد کے زائرین کو عمدہ اور معیاری خدمات مہیا ہوں اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔

(جاری ہے)

’معتمرون‘ ایپ میں زائرین کے لیے ضروری معلومات ذخیرہ کی گئی ہیں۔

انہیں بتایا گیا ہے کہ مکہ میں انہیں کہاں جمع ہونا ہوگا اور کہاں سے وہ حرم مکی میں داخل ہوں گے اورکہاں کہاں نماز ادا کرسکیں گے۔کوشش ہے کہ مقدس مساجد کے زائرین کو عمدہ اور معیاری خدمات مہیا ہوں۔ معتمرون ایپ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہیل چیئرز کہاں مہیا ہیں۔ زائرین کے لیے تحفائف تقسیم کرنے والے کاوٴنٹر کہاں کہاں کھلے ہوئے ہیں۔ ایپ میں زائرین کی تعداد سمیت تمام اہم امور پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

معتمرون ایپ کے اجرا کا مقصد عمرہ زائرین اور نمازیوں کی مسجد الحرام آمد اور وہاں سے واپسی کے عمل کوآسان اور منظم کرنا ہے۔اس کا مقصد سماجی فاصلے کے طور طریقوں سے آگاہی فراہم کرنا، منظم طریقے سے قافلے میں شامل ہوکر عمرہ ادا کرنا اور عبادت کو رواں دواں شکل میں محفوظ طریقے سے انجام دینے کی ہدایات شامل ہیں۔