ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی جانب سے خواتین کیلئے ایک آگاہی سیشن کا اہتمام

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی جانب سے چکر کوٹ اربن 1 میں خواتین کیلئے ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی سیشن کا مقصد خواتین کو صفائی، صاف پا نی کی اہمیت اور حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

سیشن کے دوران ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی منیجر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عاصمہ علی نے خواتین کو صفائی اور صاف پانی کی اہمیت اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بار بار ہاتھ دھونے کی افادیت کے بارے میں بتا یا۔ سیشن کے دوران خواتین سے درخواست کی گئی کہ وہ گھر کی صفائی کے بعد کچرے کو مخصوص جگہ پر ٹھکانے لگائیں اور کچرے کو نالیوں میں پھینکنے سے بھی گریز کریں تاکہ ماحول صاف رہے اور ہم بیماریوں سے بچے رہیں۔

متعلقہ عنوان :