کوئی مزارِ اقبال پر نعرے بازی کرے گا تو اس کا گریبان پھاڑ دوں گا، ولید اقبال
مزار اقبال پر کوئی ایسی حرکت کرے تو میں،میرے بھائی اور کزن اس کا گریبان دامن تک پھاڑ دیں گے،اس کی پگڑی کی دھجیاں اڑا دیں گے۔ سینیٹر ولید اقبال کا سینیٹ میں اظہار خیال
مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 اکتوبر 2020 13:43
(جاری ہے)
عاجز دھامرا کی جانب سے بدتمیزی کیے جانے کے بعد ولید اقبال بھی غصے میں آگئے اور کہا کہ تم بکواس بند کرو، تم سینیٹر ہو اور کس قسم کی زبان استعمال کر رہے، کیا ایک سینیٹر کی ایسی تربیت ہوتی ہے؟۔
ولید اقبال نے غصے میں آ کر عاجز دھامرا کو کہا کہ اپنی بکواس بند کرو ورنہ تمہیں گلاس مار دوں گا۔سینیٹ میں اسی حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ولید اقبال کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے مزار پر ہونے والا ہنگامہ انتہائی قابل مذمت ہے،اگر دو واقعے ہوئے ہیں تو اپوزیشن نے دوسرے واقعے پر بات کرنا شروع کر دی لیکن پہلے واقعے پر کوئی بات نہیں کر رہا۔مجھے بہت مایوسی ہے کہ مزارقائد پر پیش آنے والے واقعے پر سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر نے ایک لفظ نہیں کہا،یہ بات قابل مذمت ہے کہ جنگلے کو پھلانگ کر یہ لوگ اندر چلے گئے اور وہاں پر نعرے بازی کی گئی،وہاں پر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، مزار قائد کے حوالے سے قانون موجود ہے۔کوئی اس بات پر بحث کر ہی نہیں رہا کہ واقعہ کیا ہوا ہے بس کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر بات ہو رہی ہے، مزار قائد کا جو تقدس پامال کیا گیا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزار اقبال پر کوئی ایسی حرکت کرے تو میں،میرے بھائی اور کزن اس کا گریبان دامن تک پھاڑ دیں گے،اس کی پگڑی کی دھجیاں کر دیں گے،ولید اقبال نے ’ قائداعظم کو عزت دو‘ کا نعرہ بھی لگایا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.