مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے صدر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے 10 اضلاع کے ضلعی صدور کا اعلان کر دیا

جمعہ اکتوبر 16:18

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے صدر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء) : مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے صدر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے صوبہ کے 10 اضلاع کے یوتھ ونگ کے ضلعی صدور کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک وقار خان ایبٹ آباد اور عامر شہزاد سواتی مانسہرہ کے صدر ہوں گئے۔ نو منتخب صدور کو تحصیل، یونین کونسل اور ویلج کونسل کی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے صدر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے صوبہ کے 10 اضلاع کے یوتھ ونگ کے ضلعی صدور کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک وقار خان کو ضلع ایبٹ آباد کا صدر، شریف الدین کو کوہستان کا صدر، احمد یار خان بنگش کو کوہاٹ کا صدر، عامر شہزاد سواتی کو ضلع مانسہرہ کا صدر، عمر فیاض کو ہنگو کا صدر، محمد حسین کو اپر کوہستان کا صدر، ثاقب خان کو مردان کا صدر، عبدالستار خان کو ضلع تورغر کا صدر اور صوبیدار خان کو چارسدہ کا صدر اور نیاز علی شاہ کو ضلع بٹگرام کا صدر بنایا گیا ہے۔ نو منتخب صدور کو تحصیل، یونین کونسل اور ویلج کونسل کی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :