لیگی رہنما کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ

موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص راشد بھٹی کے گھر پر فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 اکتوبر 2020 16:15

لیگی رہنما کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن کے رہنما راشد بھٹی کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔یہ واقعہ لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ مزنگ میں مسلم لیگ ن کے رہنما راشد بھٹی کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، گھر پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیگی رہنما کے مطابق مزنگ پولیس کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کر دی گئی ہے اور درخواست بھی دے دی گئی ہے۔ لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس شخص گلی میں آتا ہے اور اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنماؤں کی جانب سے راشد بھٹی کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی اور ذمہ دار کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔