فیصل آباد:قبضہ مافیا اور گرانفروشوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ متحرک

دو سپر سٹورز سیل ، ڈیسنٹ فش کارنر انتظامیہ سے گرین بیلٹ و اگزار ، دو گرفتار ، مقدمہ درج

پیر 26 اکتوبر 2020 20:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) قبضہ مافیا اور گرانفروشوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ متحرک ، دو سپر سٹورز سیل ، ڈیسنٹ فش کارنر انتظامیہ سے گرین بیلٹ و اگزار ، دو گرفتار ، مقدمہ درج ، آن لائن کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید محمدایوب بخاری نے کارروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے پر اللہ والا مارٹ اور بیسٹ وے مارٹ کو سیل کردیا ، اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں سپر سٹورز کے دورہ کے موقع پر ڈی سی کائونٹر کو چیک کیا تو کائونٹر ز پر اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں سپر سٹورز کو سیل کردیا گیا ، علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے احکامات پر انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف مہم کے دوران مدینہ ٹائون میں مجاہد ہسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈیسنٹ فش کارنر انتظامیہ کے قبضہ سے گرین بیلٹ وا گزار کروالی جوکہ کمرشل طور پر استعمال کی جارہی تھی ، اس سے پہلے بھی اس جگہ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھا لیکن قبضہ مافیا نے دوبارہ تجاوزات قائم کرلی تھیں ، اس موقع پر مزاحمت کرنیوالے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ہوٹل انتظامیہ کیخلاف مقدمہ بھی درج کروادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :