سعودی وزارت ماحولیات کی جانوروں کے شکار کی مشروط اجازت

منگل 27 اکتوبر 2020 12:45

سعودی وزارت ماحولیات کی جانوروں کے شکار کی مشروط اجازت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2020ء) سعودی عرب کی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے نیشنل سینٹر برائے وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے یکم نومبر 2020ئ سے 14 جنوری2020ئ تک مخصوص علاقوں میں بعض جانداروں کو شکار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق وزارت زراعت و ماحولیات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں شکار کے لیے ممنوعہ جانوروں اور ممنوعہ علاقوں کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

ایسے جاندار جن کی نسل ختم ہونے کا اندیشہ ہے ان کے شکار پرسختی کے ساتھ پابندی عائد کی گئی ہے۔ عربی نسل کے لمبے سینگوں والے ہرن ،جنگلی بکرے، ہرن، عربی چیتے،لینکس، بھیڑیے اور فالکن کے شکار کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شکار کے لیے شکاری کتوں کے استعمال اور سپرے گن کے ذریعے جانوروں کو مارنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :