بیلاروس کی حکومت سے یو این ہیومن رائٹس کا مطالبہ

سابقہ سوویت ریاست میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کم ازکم بیس ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ،رپورٹ

منگل 27 اکتوبر 2020 14:01

بیلاروس کی حکومت سے یو این ہیومن رائٹس کا مطالبہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس تحقیق کاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیلاروس کی حکومت اپنے ہی لوگوں دبانے کا سلسلہ ترک کر دے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کے دن ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سابقہ سوویت ریاست میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کم ازکم بیس ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بیلاروس میں حالیہ صدارتی انتخابات میں صدر ایلکسانڈر لوکاشینکو کامیاب قرار پائے تھے تاہم اپوزیشن کا الزام ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی تھی۔ اس کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔