لاہور میں ڈکیتی،چوری اور فائرنگ کے بڑھتے واقعات کیخلاف تحریک التوا ئے کار اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 27 اکتوبر 2020 15:01

لاہور میں ڈکیتی،چوری اور فائرنگ کے بڑھتے واقعات کیخلاف تحریک التوا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی،چوری اور فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے خلاف تحریک التوا ئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور اس وقت ڈاکوئوں،چوروں اور جرائم پیشہ افردا کے رحم و کرم پر ہے ،پولیس جرائم روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ،ڈاکوئوں نے شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا،پولیس اصلاحات کا نعرہ لگانے والی تبدیلی سرکار شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہے،شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم سے شہریوں میں سخت تشویش اور خوف وہراس پایا جاتا ہے۔