افغانستان میں پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ، تین اہلکار ہلاک،33زخمی

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے،ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں

منگل 27 اکتوبر 2020 15:22

خوست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) صوبے خوست میں پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے جب کہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے خوست میں صبح 6 بجے دہشت گردوں نے پولیس اسپیشل یونٹ سینٹر پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے پہلے پولیس سینٹر کی دیوار کو کار بم دھماکے سے اڑایا اور پھر اندر داخل ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرکے علاقے کو کسی بھی قسم کی آمدورفت کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔

افغان صوبے خوست کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ایک اور کار کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا جب کہ پولیس سینٹر کی دیگر عمارتوں کو کلیئر کرکے حملہ آوروں کو ایک عمارت تک محدود کردیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی فورسز کا ان سے مقابلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے جب کہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔