میٹرک کے ضمنی امتحانات 7 نومبر سے شروع ہونگے

منگل 27 اکتوبر 2020 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے ضمنی امتحانات 7 نومبر سے شروع ہونگے اس سلسلے میں لاہور بورڈ نے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ان امتحانات میں مجموعی طور پر 25 ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔ جو صرف دسویں کا امتحان دیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان امتحانات میں امیدواروں کو پریکٹیکلز کے نمبر تحریری امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کے مطابق دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :