عید میلاد النبی کے موقع پر امارات میں مقیم افراد کو بڑا تحفہ مل گیا

ابوظبی، دُبئی اور شارجہ میں مفت پارکنگ کا اعلان ہو گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 28 اکتوبر 2020 18:02

عید میلاد النبی کے موقع پر امارات میں مقیم افراد کو بڑا تحفہ مل گیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر2020ء) ربیع الاول کے اسلامی مہینے میں خاتم النبیین حضرت محمد کی ولادت باسعادت ہوئی ۔ اُمتِ مُسلمہ کو ربیع الاول کے مہینے کا خصوصی طور پر انتظار ہوتا ہے کیونکہ اس ماہ کی بارہ تاریخ کو وہ نبی کریم کی ولادت مُبارکہ کا جشن مناتے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں بھی نبی کریم کا یومِ ولادت مذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

اس خوشی کے موقع پر ابوظبی، شارجہ اور دُبئی میں مقیم افراد کو مفت پارکنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ابوظبی میں29 اکتوبر سے لے کر 31 اکتوبر کی صبح آٹھ بجے تک فری پارکنگ کی خوش خبری دی گئی ہے ۔ جبکہ دُبئی روڈز اتھارٹی کے مطابق ریاست میں عید میلاد النبی کے روزبیشتر علاقوں میں پارکنگ مفت ہوگی البتہ کچھ علاقوں میں گاڑی پارک کرنے پر فیس ادا کرنی ہو گی۔

(جاری ہے)

دُبئی کی ریڈ لائن صبح پانچ بجے سے رات ایک بجے ، جبکہ گرین لائن صبح ساڑھے پانچ سے ایک بجے رات تک چلے گی۔ ٹرام کی سروس صبح 6 بجے سے رات 1 بجے تک دستیاب ہو گی۔ جبکہ شارجہ میں بھی عید میلاد النبی کے روز یعنی 29 اکتوبر کو پارکنگ مفت ہوگی۔ البتہ الشویوخ اور السویہین میں الحِسن سٹریٹ (بینک کمپلیکس)، السویہین میں کارنیشے سٹریٹ کی دونوں جانب، الجبیل میں قیس ابن ابی سعسہ سٹریٹ (برڈ مارکیٹ)، المجاز 1 میں سنٹرل سوق پارکنگ سپیسز مجاز 1، مجاز 2اور مجاز 3 میں کارنیشے سٹریٹ (خالد لیگون کی جانب)میں پارکنگ پر فیس ادا کرنی ہو گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اکثر افراد ان مقامات پر دو تین روز کے لیے گاڑیاں کھڑی کر کے چلے جاتے ہیں۔، جس سے لوگوں کو بہت دشواری کا سامنا کرنا ہوگا ہے۔ اس لیے یہاں مفت پارکنگ کی سہولت مہیا نہیں ہو گی۔