حیدرآباد کے تاجر و ں وصنعتکاروں کےمسائل سنجیدہ نوعیت کے ہیں،ققاسم خان سوری
بدھ 28 اکتوبر 2020 21:29
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی محذوش صورتحال کے پیش نظر یہاں کے لئے بھی 40 لاکھ نفوس کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے 60 اَرب روپے کا ترقیاتی پیکج منظور کیا جائے علاوہ ازیں حیسکو بورڈ میں صدر چیمبر کوطور نمائندہ شامل کرنے، اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے ٹیکس کٹوتی کی حد ایک کروڑ سے 10 کروڑ کرنے، حیدرآباد کی زمینوں کی قیمتیں مناسب سطح پر لانے، ایم 9 موٹروے پر ٹول ٹیکس میں کمی اور ہسپتال اور ہوٹلوں کی سہولتیں لاہور، اسلام آباد موٹروے کی طرز پر مہیا کرنے کے مطالبات شامل تھے اِس موقع پر حیدرآباد سے اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین رحیمی اور صابر حسین قائم خانی نے وفد سے مکمل تعاون کیا اور رہنمائی کی۔
بعدازاں وفد نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس میں مہمانوں کی گیلری سے دونوں معزز ایوانوں کی کارروائی ملاحظہ کی وفد میں سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن، نائب صدر احمد ادریس چوہان، سابق صدر دولت رام لوہانہ، اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی سکندر علی راجپوت، پرویز فہیم نورولا، شیخ شان الٰہی سہگل، محمد فہد، وشنو مل، محمد شاہد خان قائم خانی، سیٹھ سامن مل، گرمکھداس، عرفان عاربیانی اور سہیل احمد قریشی شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.