امریکا کا ترکی کے خلاف سنجیدہ پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

امریکی انتظامیہ ابھی تک اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ ترکی کو مذکورہ میزائل نہ چلانے پر قائل کیا جائے،بیان

جمعرات 29 اکتوبر 2020 15:03

امریکا کا ترکی کے خلاف سنجیدہ پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر ذمے دار کے مطابق ترکی کی جانب سے روسی ساختہ ایس 400فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کرنے کے بعد ترکی پر امریکی پابندیوں کا خطرہ حقیقت کا روپ دھارنے کے بہت قریب آ چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ میں ہتھیاروں کی فروخت کے ذمے دار کلارک کوپر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پر پابندیوں کی تجویز بڑی حد تک قابل عمل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

کوپر نے بتایا کہ واشنگٹن گذشتہ برس سے انقرہ کو آگاہ کر چکا ہے کہ ترکی کی جانب سے 2017 میں روس سے خریدے گئے S-400 نظام کو چلانا امریکا کی نظر میں سرخ لکیر کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کو واضح کر چکے ہیں کہ ایس 400نظام کے میزائلوں کا تجربہ قطعا ناقابل قبلو ہے۔ کوپر کے مطابق امریکی انتظامیہ ابھی تک اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ ترکی کو مذکورہ میزائل نہ چلانے پر قائل کیا جائے۔امریکی سینئر عہدے دار نے زور دے کر کہا کہ یقینا ہم ترکی کو مغرب کے کیمپ میں باقی رکھنے کے واسطے انتہائی کوششیں کر رہے ہیں۔ ترکی کا ہم سے دور ہونا روس کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :