راولپنڈی ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی ،ڈکیتی ،دھوکہ دہی کی واردات میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور دھوکہ دہی کی واردات میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ڈکیتی اور دھوکہ دہی کی واردات میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ایک عورت اور دو مرد شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ایس ایچ ا ونے بتایا کہ ملزمان نے قریب ایک ماہ قبل عورت کو دھوکہ دہی سے گاڑی میں بٹھا کر اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات اور نقدی چھین لی تھی،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ عورت کی مدعیت میں تھانہ ائیر پورٹ میں درج کیا گیا تھا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید تفتیش کے دوران مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ائیر پورٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے اور منظم و متحرک گینگز کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔