الخدمت فائونڈیشن سندھ کی ناظمہ رئیسہ غوث انتقال کرگئیں، صوبائی امیر محمد حسین محنتی وعطیہ نثار کا اظہار افسوس

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) الخدمت فائونڈیشن سندھ کی ناظمہ رئیسہ غوث انتقال کرگئیں۔مرحومہ حلقہ خواتین ضلع بن قاسم کی سابقہ نائب ناظمہ اور شعبہ تعلیم جماعت اسلامی سندھ کے نائب ناظم قاضی محمد غوث کی اہلیہ تھیں۔ وہ کچھ دنوں سے علیل اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

(جاری ہے)

صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، قیم کاشف سعید شیخ اور شعبہ تعلیم کے ناظم پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری سمیت دیگر ذمہ داران نے قاضی محمد غوث سے اہلیہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت،جنت الفردوس اور تمام پسماندگان کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ صوبہ عطیہ نثار نے بھی دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رئیسہ غوث کی پر مشقت تحریکی زندگی قابل قدر رہی ہے۔انہون نے کہا رئیسہ بہن کی وفات ایک سانحہ ہے اور یہ خلا پر نہ ہو سکے گا رئیسہ بہن مستعد و ذمہ دار فرد تھین جنہون نے اپنی پوری توانائی رضائے الہی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔