گندم کی کاشت 30نومبرتک مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت 30 نومبر تک ہے۔ 30 نومبر کے بعد کاشت کی گئی گندم کی پیداوار میں بتدریج کمی آناشروع ہو جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق 30 نومبر تک کاشت کے لئے شرح بیج 50 کلوگرا م فی ایکڑ رکھی جائے۔ آبپاش علاقوں میں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام اکبر19،غازی19،بھکر سٹار،فخر بھکر،ا نا ج 2 0 1 7 ، ز نکو ل2016 ، گولڈ 2016 ،جوہر2016، بورلاگ2016، اجالا2016، آس 2011 کا شت کریں۔

(جاری ہے)

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپوو¿ں یا مستند ڈیلروں سے ان اقسام کا بیج حاصل کیاجاسکتا ہے۔ کاشتکاران اقسام کا گھریلو پیمانے پر تیار کردہ بیج گریڈ کروائیں اور بیج کو بوائی سے قبل تھائیو فنیٹ میتھائل بحساب 2  گرام فی کلو گرام بیج  زہر لگائیں۔ آبپاش علاقوں کی کمزور زمینوں میں دو بوری ڈی اے پی، دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ، اوسط درجہ کی زمینوں میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، پونے دو بوری یوریا اور ایک بوری  ایس او پی فی ایکڑجبکہ زرخیز زمینوں میں سوا بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری یوریا اورایک بوری ایس او پی فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالی جائے۔

متعلقہ عنوان :