عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا 25ڈالرسستا ہوگیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 21:09

عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا 25ڈالرسستا ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا 25ڈالرسستا ہوگیا جس کے بعد اسی مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا3150روپے کی کمی سے 1لاکھ12ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2700روپے کی کمی سے 96ہزار108روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1879ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میںایک تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 428روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :