فرانس میں گرجا گھر کے باہر فائرنگ، پادری شدید زخمی

لیون میں نامعلوم حملہ آور نے چرچ کے باہر فائرنگ کرکے ایک پادری کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 22:42

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) فرانس میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گرجا گھر کے باہر فائرنگ کرکے پادری کو زخمی کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں نامعلوم حملہ آور نے چرچ کے باہر فائرنگ کرکے ایک پادری کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی حکام کے مطابق پادری کو دو گولیاں ماری گئیں جب وہ چرچ کو بند کررہا تھا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا ہے خیال رہے کہ دو روز قبل فرانس کے شہر نیس میں چرچ کے قریب ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے 3 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا تھا اور ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔