اظہار رائے کی آزادی سب کا حق ہے ،یہ آزادی حد سے باہر نہیں ہونی چاہیے، جسٹن ٹروڈو

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 22:42

ٹور نٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی سب کا حق ہے تاہم یہ آزادی حد سے باہر نہیں ہونی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متنازع فرانسیی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے سوال پر جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ ہم ہمیشہ آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے مگر اس کی ایک حد ہونی چاہیے، ہمیں دوسروں کیلئے احترام کے ساتھ کام کرناچاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ غیرضروری طورپرلوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنیالفاظ اور افعال کے دوسروں پر اثرات کا علم ہوناچاہیے اور ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیے جس سے ہمارے ساتھ رہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے اور خاص طور پر ایسے افراد جنہیں معاشرے میں بڑے پیمانے پر امتیازی سلوک کاسامنا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان پیچیدہ مسائل پر ذمہ داری کیساتھ بحث کے لیے معاشرہ تیار ہے۔فرانس میں ہونے والے حالیہ حملوں کے حوالے سے کینیڈین وزیراعظم نے کہاکہ یہ حملے ناجائز اور بلاجواز ہیں اور ان کی بالکل بھی حمایت نہیں کی جاسکتی،کینیڈا کے عوام اس مشکل وقت میں فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :