عالمی ادارے صحت، محکمہ صحت حکومت بلوچستان سوشیو پاکستان کے اشتراک سے صحت و صفائی ہاتھوں کے دھونے کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) : عالمی ادارے صحت، محکمہ صحت حکومت بلوچستان اور سوشیو پاکستان کے اشتراک صحت و صفائی، اور ہاتھوں کے دہونے کا عالمی دن منایا گیا۔آج سنڈیمن صوبائی ہسپتال میں عالمی ادارے صحت، محکمہ صحت حکومت بلوچستان اور سوشیو پاکستان کے اشتراک صحت و صفائی ہاتھوں کے دھونے کا عالمی دن منایا گیا۔

جس میں مختلف شرکائ نے صحت و صفائی اور ہاتھوں کے دھونے کے افادیت پر لیکچرز دیئے۔ شرکائ نے بتایا کہ کوویڈ 19 کے دوران ہاتھوں کے بار بار دھونے کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کی زندگی بچ گئی ہے۔ نرسیز، پیرامیڈکس اور طلبائ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بہت زیادہ دلچسپی لی۔ صحت اور صفائی اور ہاتھوں کو دھونے کے حوالے سے مختلف ویڈیوز دیکھائی گی 7 سٹیپز کی ویڈیو بھی دیکھائی گئ اور بعد میں طلبائ و طالبات نے ہاتھوں کے دھونے کے حوالے سے 7 سٹیپس کا پریکٹکل کیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر داود ریاض نے اپنے لیکچر میں بتایا کہ عالمی ادارہ صحت ہرسال دنیا بھر میں صحت و صفائی اور ہاتھوں کے دھونے کا عالمی دن مناتی ہے۔ اس دفعہ کا تھیم ہے نرسز اور دائیوں اور دیگر صحت کے عملے کو ہاتھوں کے دھونے کے حوالے سے بتایا جاتاہے اور اس کی افادیت کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ نرس میڈم فرئت نے کہا کہ صحت کے شعبے میں صفائی اور ہاتھوں کے دھونے کی بہت ہی زیادہ اہمیت ہے۔

کیونکہ ہمارہ سارہ دن مختلف امراض میں مبتلا مریضوں سے براہ راست رابطہ ہوتاہے۔ ہمیں زیادہ خطرات لائق ہونگے اگر ہم صفائی کا خیال نہیں رکھے گے اور باربار ہاتھوں کو نہیں دھونگے۔شرکائ نے صحت و صفائی کرونگا وائرس اور ہاتھوں کے دھونے کے حوالے سے سوالات کئے اور اس کے جوابات دیئے گئے۔ آخر میں سوشیو پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام شرکائ کا شکریہ ادا کیا۔