سوراب انتظامیہ احساس رجسٹریشن مہم کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے ،جمیل احمد بلوچ

متعلقہ عملہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ،آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی شکایت اور مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے،اسسٹنٹ کمشنر سوراب

جمعرات 5 نومبر 2020 17:02

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر سوراب جمیل احمد بلوچ کا احساس رجسٹریشن سنٹر کا معائنہ،رجسٹریشن کے جاری مہم کا جائزہ لیا اور سائلین سے بات چیت بھی کی، سنٹر آمد پر ممتاز احمد اور محمد یونس نے اسسٹنٹ کمشنر کو جاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں بتایا کہ صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل رجسٹریشن کا عمل جاری رہتا ہے دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کی سہولت کے پیش نظر تحصیل وار ایام مختص کئے گئے ہیں جن میں مقرر علاقوں سے آنے والے مرد و خواتین کی رجسٹریشن کی جاتی ہے، اسسٹنٹ کمشنر سوراب جمیل احمد بلوچ نے رجسٹریشن سنٹر سوراب کے عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید جانفشانی سے کام کرنے کی ہدایت کی، واضح رہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوراب میں بھی احساس کفالت رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ خان موسی خیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جمیل احمد بلوچ نے آنے والے لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنٹر کو بازار میں تنگ دکان سے ہائی سکول سے متصل انتہائی موزوں اور کھلی جگہ پر منتقل کیا گیا ہے جہاں عام لوگوں کی آمدورفت نہ ہونے کی وجہ سے رش کا امکان بھی کم ہے، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سوراب کا کہنا تھا کہ سوراب انتظامیہ حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کیا گیا احساس رجسٹریشن مہم کو کامیابی کے ساتھ پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے اس سلسلے میں متعلقہ عملہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی شکایت اور مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے،بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول سوراب کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوراب نیازاللہ سمالانی ڈی او ای محمد یعقوب محمد حسنی اور ڈی ڈی او سوراب نوراحمدرودینی کے ہمراہ جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طلبہ و اساتذہ سے بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :