ملک میں کورونا کی دوسری لہر ،ایک ہی روز میں بھکر کے 23 افراد کورونا کا شکار

ہفتہ 14 نومبر 2020 14:25

ملک میں کورونا کی دوسری لہر ،ایک ہی روز میں بھکر کے 23 افراد کورونا کا ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) ملک میں کورونا وباء کی دوسری لہر کے دوران ایک ہی روز میں بھکر کے 23 افراد کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد نو ہو گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں کورونا وباء کی دوسری لہر میں دوران ایک ہی روز میں 23 افرار شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جن میں چار مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا اس طرح تین ڈاکٹرز سمیت کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 57 تک پہنچ گئی جس پر عوام کو خبردار کیا گیا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ بے احتیاطی مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے تیزی سے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ لوگوں کا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔جبکہ کورونا وباء کی لہر سے متاثرہ مریضوں میں اب تک 9شہری وباء کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اسلئے کورونا کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :