عالمی ادارہ صحت اور این آئی ایچ کے زیر اہتمام آئی پی ایچ میں تین روزہ لیبارٹری ایپیڈمیالوجی ٹریننگ کورس اختتام پذیر

ہفتہ 14 نومبر 2020 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) عالمی ادارہ صحت اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور میں وبائی امراض کے ماہرین اور پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس کیلئے تین روزہ ’’ انٹروڈکشن لیبارٹری ایپیڈمیالوجی ’’کورس اختتام پذیر ہوگیا۔اس تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں وبائی امراض اور صحت عامہ کے ماہرین کو وبائی امراض کی تشخیص میں لیبارٹری ٹیسٹوں اور لیبارٹری کے رول کی اہمیت بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

آئی پی ایچ کے 16 فیکلٹی ممبرز کو بطور ماسٹر ٹرینر تربیت دی گئی یہ ماسٹر ٹرینر انسٹیٹیوٹ میں ماسٹر آف پبلک ہیلتھ کلاس کے ڈاکٹرز کو لیبارٹری ایپیڈمیالوجی بارے تربیت اور آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ فیلڈ میں کم کرنے والے پنجاب بھر کے ماہرین کو بھی ٹرینڈ کریں گے تاکہ بیماریوں کے بارے فیلڈ سروے زیادہ موثر انداز میں کیا جائے اور کسی بھی وبا کی نوعیت اور شدت بارے پیشگی اندازہ لگایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ اواور این آئی ایچ اسلام آباد کے تعاون سے مکمل ہونے والے تین روزہ کورس سے لیبارٹری اور ایپیڈیمیالوسٹس کے درمیان بہتر لنکج بنے گا اور مذکورہ تربیت دونوں شعبوں میں ایک پل کا کام کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ کے دوران شرکاء کو مرض کی تشخیص میں لیب ٹیسٹوں کی اہمیت اور اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :