پنجاب اسمبلی کے مزید 10ملازمین کورونا وائرس کا شکار، مجموعی تعداد17ہو گئی

پیر 16 نومبر 2020 13:26

پنجاب اسمبلی کے مزید 10ملازمین کورونا وائرس کا شکار، مجموعی تعداد17ہو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مزید 10ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 17تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 10ملازمین کی رپورٹس مثبت آ گئی ہے ۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک مجموعی طو رپر 17ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دیگرملازمین کے ٹیسٹوں کے رپورٹس آنا ابھی باقی ہے۔