کورونا وائرس کی دوسری لہرمیں شدت آنے کے بعدشہر کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ

خار دار تارں اور بیرئیرز لگا کر رکاوٹیںکھڑی کر دی گئیں، سرکاری و نجی دفاتر، شاپنگ مالز بند رہیں گے

بدھ 18 نومبر 2020 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) کورونا وائرس کی دوسری لہرمیں شدت آنے کے بعدشہر کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شہر کے 9 علاقوں میں کورونا کے 268 ٹیسٹ پازیٹو آئے جس پر سمارٹ لاک ڈائون کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کیا گیا ہے ان میںبلاک ایف ون ویلنشیاء ٹائون، پیرا گون سٹی، جوہر ٹائون بلاک ای ون، ای ٹو، ایف ون ، ایف ٹو، جی ٹو، جی فور، جی فائیو ، بوائز ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ ہائوس پنجاب یونیورسٹی،ڈی ایچ اے فیز تھری سیکٹر ایس ایس ،،ڈی ایچ اے فیز ون سیکٹر این ، بلاک اے اور بی ،گلبرگ فو ر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کیا گیا ہے ۔

مذکورہ علاقوں میں خار دار تارں اور بیرئیرز لگا کر رکاوٹیںکھڑی کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈائون والے علاقوں میں شاپنگ مالز ،ریسٹورنٹ، نجی و سرکاری دفاتربند رہیں گے جبکہ ہر قسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی۔میڈیکل سروسز، میڈیکل سٹور، لیبارٹری ، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس چوبیس گھنٹے کھلیں رہیںے ۔ ملک ، چکن،گوسٹ، مچھلی شاپس اور بیکریزصبح سات بجے سے شام سات بجے،گراسری اور جنرل سٹورز ، آٹا چکیاں ، فروٹ و سبزی شاپس، تنور اور پیٹرول پمپس صبح نو بجے سے شام سات بجے تک کھلیں گے۔