حکومت بلوچستان کا صوبے کے مختلف اضلاع میں شعبہ اطفال کے لئے ٹیلی میڈ یسن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 نومبر 2020 21:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) حکومت بلوچستان کا صوبے کے مختلف اضلاع میں شعبہ اطفال کے لئے ٹیلی میڈ یسن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے شعبہ اطفال میں ایمرجنسی کی صورت میں ماہر ڈاکٹروں سے علاج میں معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میںشعبہ اطفال کے ایمرجنسی سیٹلائٹ ٹیلی میڈیسن سنیٹر قائم کئے جائیں گے جن کے ذریعے بچوں کے علاج کے لئے ماہر ڈاکٹروں کی مدد حاصل کی جا سکے گی، واضع رہے کہ حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے سنڈیمن صوبائی ہسپتال میں نجی شعبے کے اشتراک سے جدید سہولیات سے آراستہ چلڈرن ایمرجنسی روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔