کاکڑ،میزئی قبیلے کے نومنتخب سربراہ ملک آمین اللہ کاکڑایڈوکیٹ کی دستاربندی تقریب

آمین اللہ کاکڑنوجوان باصلاحیت اورسنجیدہ اورلیڈرشپ کے حامل انسان ہے اورمیزئی قبیلہ جوکہ کاکڑاورپشتون قوم کے حوالے سے تاریخی اہمیت کاحامل علاقہ ہے اور آج میزئی قبیلے کے شناخت کے حوالے سے منعقدجرگے نے ثابت کردیا، نواب محمدایازخان جوگیزئی سمیت دیگر کا خطاب

اتوار 22 نومبر 2020 20:50

میزئی اڈہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) کاکڑ،میزئی قبیلے کے نومنتخب سربراہ ملک آمین اللہ کاکڑایڈوکیٹ کی دستاربندی تقریب سے پشتون قومی جرگے کے کنونئر، نواب محمدایازخان جوگیزئی ،ملک آمین اللہ کاکڑ،صوبائی وزراء انجینئرزمرک خان اچکزئی ،ملک نعیم خان بازئی اپوزیشن لیڈرملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،ایم این اے آغارفیع اللہ ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ بسم اللہ خان کاکڑ،ملک آمان اللہ مہترزئی ،یوسف خان کاکڑمسے زئی قوم کے سربراہ ملک حاجی شاہجان مسے زئی سلیمان خیل قوم کے سربراہ مفتی عبدالسلام کاکڑ،ملک عبیداللہ کاکڑ،کامران مرتظی فیض اللہ خان نورزئی ،مولاناعبدالقادرلونی ،ملک محمدشاہ،سمیع اللہ آغا،سرداراحمدخان اچکزئی ،نجیواللہ آغا،روزی خان کاکڑ،عطاء اللہ لانگو،جمعیت علماء اسلام کے ایم این اے مولناکمال الدین ،ایم پی اے حاجی محمدنوازخان کاکڑملک ہاشم خان کاکڑ،منظوراحمدکاکڑایڈوکیٹ ،غلام ربانی کاکڑ،صحبت خان کاکڑ،مولو ی اسداللہ آخونزادہ ودیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آمین اللہ کاکڑنوجوان باصلاحیت اورسنجیدہ اورلیڈرشپ کے حامل انسان ہے اورمیزئی قبیلہ جوکہ کاکڑاورپشتون قوم کے حوالے سے تاریخی اہمیت کاحامل علاقہ ہے اور آج میزئی قبیلے کے شناخت کے حوالے سے منعقدجرگے نے ثابت کردیاانہوںنے کہاکہ اس وقت قوم جس خلقشار اور بداعتمادی اوربدحالی کاشکارہے اسکا تدراک متحدہ جرگہ اورقبائل کے آپس میں تعاون میں ضمرہے جب جرگے کامیاب تھے تو لوگ پرامن تھے مگرجب جرگے کوکمزورکیاگیاقبائلی رنجش واختلافات اوردشمنی جنم لیاہے لہذاعلاقے کے مشران کی یہ زمہ داری ہے کہ و ہ قوم کو متحدکرکے آنے والے چیلنچوں کامقابلہ کریں آپس میں زئی وخیلی کے خاتمے اوراجتماعی سوچ مقدم رکھیں اسمیں قوم کی بقاء ہے مقررین نے کہاکہ قبائل آپس میں ایک نظام رکھتے ہیں اسی نظام کے اوپرعوام کاآج بھی اعتمادہے اوریہ اعتمادعلاقے کے نسل درنسل چلتی ارہی ہیں لہذاملک آمین اللہ کاکڑپریہ زمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ علاقے کوامن کاگہوارہ بنانے کیلئے انتھک محنت کریں اورقیام امن کیلئے بھرپورکرداراداکریں مقررین نے کہاکہ پشتون بلیٹ میں کلاشنکوف کلچرکی اضافے سے وطن بدامنی کی طرف جارہے ہیں اسے لگتاہے کہ یہاں بھی سوات اوروزیرستان جیسے ماحول پیداکیاجارہاہے اورقومو ں کومزیدآپس میں لڑانے کی سازشش کی جاری ہیں لیکن اس ناپاک عزائم کو ہم سب نے مل کرناکام بناناہوگااورتمام قبائلی مشران کوچائیے کہ معاشرے میں سب سے پہلے اپنے قوم کے پھول جیسے نوجوانوں کوکنٹرول کرکے امن ترقی وخوشحالی کادرس دیں اورایک خوشحالی اورپرامن ماحوال بنانے کیلئے تمام اقوام آپس میں اتحادواتفاق سے تمام مسائل حل کریں ۔

متعلقہ عنوان :