دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 23 نومبر 2020 13:09

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 26200کیوسک اور اخرج70000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 10200 کیوسک اور اخراج 10200 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد6800 کیوسک اور اخراج25000کیوسک جبکہ چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد6800کیوسک اور اخراج2000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد87900کیوسک اور اخراج0 8070کیوسک،چشمہ آمد73300کیوسک اوراخراج 65000کیوسک، تونسہ آمد62600کیوسک اور اخراج 52100 کیوسک، پنجند آمد14000 کیوسک اور اخراج 7100کیوسک، گدو آمد 53100کیوسک اور اخراج 44900کیوسک، سکھر آمد41400کیوسک اور اخراج12500 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد7900کیوسک اور اخراج 1000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1497.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.240 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1187.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.587 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہکاکم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.060 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔