دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 24 نومبر 2020 13:14

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 28500کیوسک اور اخرج70000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 10100 کیوسک اور اخراج 10100 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد8000 کیوسک اور اخراج22000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد6900کیوسک اور اخراج2000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد84500کیوسک اور اخراج0 7730کیوسک،چشمہ آمد88200کیوسک اوراخراج 65000کیوسک، تونسہ آمد64800کیوسک اور اخراج 51900 کیوسک، پنجند آمد13000 کیوسک اور اخراج 6100کیوسک، گدو آمد 53100کیوسک اور اخراج 44900کیوسک، سکھر آمد41800کیوسک اور اخراج13300 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد8100کیوسک اور اخراج 1200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1495.89 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.156 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1186.95 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.559 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.076 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔