ارتغرل کی حلیمہ سلطان نے خوبصورت نظر آنے کا راز بتا دیا

اسراء بلقیس کے مداحوں نے بھی ان کی سادگی اور خوبصورتی کو سراہتے ہوئے تعریف کی ہے

منگل 24 نومبر 2020 13:23

ارتغرل کی حلیمہ سلطان نے خوبصورت نظر آنے کا راز بتا دیا
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ترکی ڈرامے ’ارتغرل‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسراء بلقیس نے گزشتہ روز اپنی ایک نئی تصویر کے ساتھ ’ہمیشہ خوبصورت‘ نظر آنے کا راز، مختصر ترین الفاظ میں بتادیا ہے۔اپنی تصویر کے ساتھ صرف ایک جملے میں انہوں نے لکھا ’’ہم جتنے سادہ ہوتے ہیں، ہم اتنے ہی مکمل ہوجاتے ہیں،‘‘ جو دراصل اٴْنیسویں صدی کے مشہور فرانسیسی مجسمہ ساز آگستے رودین کا مشہور قول ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس تصویر میں کسی قسم کا میک اپ نہیں کیا ہوا جبکہ تصویر کے ساتھ لکھے گئے قول کے ذریعے اسراء بلقیس نے یہ یہی بتایا ہے کہ حقیقی خوبصورتی سادگی میں ہوتی ہے اور یہ کہ انسان جتنا زیادہ سادگی اختیار کرتا ہے، وہ خود کو اتنا ہی مکمل اور مطمئن محسوس کرتا ہے۔اسراء بلقیس کے مداحوں نے بھی ان کی سادگی اور خوبصورتی کو سراہتے ہوئے تعریف کی ہے۔ ایک پاکستانی مداح نے اردو میں ’’بہت خوب‘‘ لکھ کر داد دی ہے۔واضح رہے کہ ڈراما اور شوبز میں مقبولیت کی حامل اسراء بلقیس المعروف حلیمہ سلطان کے انسٹاگرام پر 49 لاکھ فالوورز ہیں۔

متعلقہ عنوان :