ہمیں کوئی دشمن بنائیگا تو بن کے دکھائیں گے ، چین کا آسٹریلیا کو انتباہ

آسٹریلیا فہرست میں شامل پالیسیوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے تو یہ دونوں ممالک کے لیے اچھا ہو گا،بیان

منگل 24 نومبر 2020 17:10

ہمیں کوئی دشمن بنائیگا تو بن کے دکھائیں گے ، چین کا آسٹریلیا کو انتباہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) چین نے خبردار کیا ہے کہ آسٹریلیا جان بوجھ کر دو طرفہ تعلقات کو خراب کر رہا ہے، اگر چین کو دشمن بنایا جائے گا تو چین دشمن بن جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سرکاری عہدیدار کی جانب سے آسٹریلیا میں دی گئی پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا فہرست میں شامل پالیسیوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے تو یہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر ماحول کے لیے موزوں ہو گا۔

کینبرا میں چینی سفارتخانے نے اہم معاملات پر آسٹریلیوی حکومت کے بدلے ہوئے موقف کو ظاہرکرنے کے لیے 14 الزامات پر مشتمل ڈوزیئر آسٹریلوی میڈیا کے حوالے بھی کیا ۔چینی عہدیدار نے خبردار کیا کہ چین کو دشمن بنایا جائے گا تو چین دشمن بن جائیگا جب کہ آسٹریلیا نے چین کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :