روہت شرما اور ایشانت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہوگئے

منگل 24 نومبر 2020 20:48

روہت شرما اور ایشانت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ..
نئی دہلی۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز روہت شرما اور فاسٹ بولر ایشانت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں شرکت نہیں کریں گے ‘ انجری کے باعث چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچوں میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما ہیمسٹرنگ انجری اور ایشانت شرما پٹھوں میں کھچاو  کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑی آئی پی ایل کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے تھے۔ انجری کے باعث ایشانت شرما آئی پی ایل ادھوری چھوڑ کر ملک واپس لوگ گئے تھے جبکہ روہت شرما نے انجری کے باوجود کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم ممبئی انڈینز کو پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کا چیمپئن بنوایا تھا۔ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلور میں اپنی انجری سے بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ روہت شرما کو پوری طرح فٹ ہونے میں تھوڑا اور وقت لگے گا۔ انہیں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں سفر کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔